Pakistan Writers Welfare Association

ہمارے ہیروز کون ہیں؟ (پانچویں) تحریر ۔یاسین صدیق

28

لکھاری خواتین و حضرات سے اپیل محترم احباب۔کیسے آپ کو بتاوں کہ یہ کتنا اہم ہے ۔۔۔۔ ہم سب کے لیے ۔کیا آپ کو علم ہے کہ پاکستان کے ہیروز کی متفقہ فہرست دستیاب نہیں؟ ۔کیا آپ کو علم ہے کہ ہمارے ادباء نے اس پر بہت ہی کم جی ہاں بہت ہی کم لکھا ہے ؟کیا آپ جانتے ہیں ملک و قوم کے لیے یہ کتنا بڑا کام ہے ؟کیا ہم صرف زبانی جمع خرچ ہی کرتے رہیں گے ؟ عملی قدم نہیں اٹھائیں گے ؟ہم اپنے ہیروز کو خراج تحسیسن پیش نہیں کریں گے؟ہمارے ہیروز کی کہانیاں ہم اپنی نسل کے لیے بطور مثال نہیں چھوڑ کر جائیں گے ۔

کیا باعث حیرت نہیں کہ ہمارے ملک کے نامور ادبا کی اکثریت نے نہ کل اس پر قلم اٹھایا اور نہ ہی اس وقت بڑے قلم کار اس سے دلچسپی لے رہے ہیں۔انہیں اس سے غرض کیوں نہیں ہے کہ ہمارے ملک کے ہیروز کے کارنامے آنے والی نسل کے لیے کتنی اہمیت کے حامل ہیں ۔آپ سب سے اس پوسٹ کے ذریعے حوصلہ کے پلیٹ فارم سے درخوست ہے کہ ہمارے عہد کے ادباء کو ،لکھاری خواتین و حضرات کو اس پوسٹ پر مینش فرمائیں ۔تاکہ ان تک ہمارا یہ پیغام پہنچ سکے ۔ایسے تمام ادباء کو اس گروپ میں انوائٹ فرمائیں ۔اس پیغام کو سب تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیںسنگر،ایکٹر، کرکٹر، اورایسے ہی شعبہ جات سے وابستہ لوگوں کے بارے میں ہمارے پاس مواد کی کمی نہیں ہے لیکن وہ شخصیات جنہوں نےعملی زندگی میں گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں ان کے بارے میں صرف ایک آدھا مضمون دستیاب ہے ۔

(سوائے چند ایک شخصیات کے )یہ ہمارے جو حقیقی ہیروز ہیں پاکستان کیلئے سرمایہِ افتخارہیں ، جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں ، انہیں ہم یکسر بھول گئے ہیں ۔اس پر محنت کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔کیا ہم نے اپنےہیروز کو نظر انداز کردیا ہے۔یاد رکھیں ۔
جو قوم اپنے ہیروز کو نظر انداز کرتی ہے دنیا اسے نظر انداز کرتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ہم ان ہیروز کے نام سے سکول، کالج، ہسپتال وغیرہ بناتے۔ہمارے پاس ان کے بارے میں قابل قدر مواد ہوتا ۔دوستو ،لکھاریو،احباب ،وطن سے محبت کرنے والواس میں شک نہیں ہے کہ پاکستان دنیا کا ایک عظیم ملک ہے ۔آئیں اس عظیم ملک کو عظیم تر بنانے کے لیے اس کو عظیم بنانے والوں ،اس کی نظریاتی و دفاعی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی شخصیات کو یاد کریں۔ان ہیروز بارے لکھیں ۔

ان کے لیے اپنا تھوڑا وقت لگائیں ۔یاد رکھیں ۔یہ ایک طے شدہ اصول ہے کسی بھی قوم کی پہچان اس کے ہیروز ہوتی ہے ۔یہ ہیروز ہی اس اک چہرہ ہوتے ہیں ۔ان سے ہی یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ قوم کیسی ہے ،یہ ملک کیسا ہے ۔اس میں بسنے والے کیسے ہیں ۔وہی بات دوبارہ ہم لکھاری قوم کا سرمایہ تب ہی کہلائیں گے جب ہم اپنے ملک کے سرمایہ پر قلم اٹھائیں گے ۔آپ سب ادبا سے سوال ہے ۔کیا پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو بھول جائے گی ، ان کی خدمات کو فراموش کر دے گی ؟کیا ہم اپنی نسلوں کو اپنے ہیروز سے متعارف نہیں کروائیں گے ؟تو کیا آپ سب لکھ رہے ہیں نا ں ۔۔۔۔۔۔۔اللہ آپ کو اس کی جزا دے ۔۔۔۔۔مزید معلومات کے لیے پن پوسٹ اور ہیروز بارے لکھی جانے والی دیگر پوسٹوں کا مطالعہ فرمائیں ۔۔۔آپ سے چند مزید گزارشات کرنا ہیں ۔۔۔۔۔۔اول ۔۔۔۔۔۔پاکستان اسلام کے نفاذ کے لیے قائم ہوا ۔

لیکن اب تک اس میں اسلام کا قانون نافذ نہ ہو سکا ۔اور اب جبکہ مذہبی جماعتیں بھی جمہوریت کو اللہ کی نعمت قرار دے چکی ہیں تو اس کی امید پہلے سے بھی کم ہو چکی ہے۔۔ہماری ریاست ایک جمہوری ریاست ہے۔۔اس میں جو جماعتیں اقتدار کی جنگ میں شامل ہیں ان میں خود جمہوریت نہیں ہے ۔پاکستان کو فلاحی ریاست کا بھی درجہ حاصل نہیں ہے تو اسے اسلامی ریاست کیسے کہا جا سکتا ہے ۔ہم چاہتے تھے ان شخصیات کی ایک فہرست ترتیب دی جائے جو قیام پاکستان سے اب تک ملک میں اسلامی قانون کے نفاذ کے لیے جہدو جہد کر رہی ہیں ۔لیکن ہمیں ایسی شخصیات نہ ہونے کے برابر نظر آئیں ۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں ایسی چند شخصیات جنہوں نے پاکستان میں اسلام کے نفاذ کے لیے زندگی وقف کی ہو اور کسی بھی ایسی پارٹی سے اتحاد نہ کیا ہو جو ان کے اس مقصد سے ہٹ کر منشور رکھتی ہو ۔اور اس کو ہیرو کہنے پر اعتراض نہ ہو ۔دوم ۔۔اسی طرح مذہبی ہیروز بارے بھی ہم متفق نہیں ہیں ۔ہونا تو یہ چاہیے جنہوں نے دین اسلام کو پھیلانے میں زندگیاں بسر کی ہیں ان کی ایک فہرست ترتیب دی جائے۔چاہے وہ جس بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ۔اس پر بھی آپ سب کی رائے کا منتظر ہوں ۔آپ کے خیال میں ایسی کون کون سی مذہبی شخصیات ہیں ۔؟آپ سوچیں ہم مذہبی ہیروز بارے متفق نہیں ہیں ۔۔آپ چند ایسی شخصیات کا نام بتائیں جن کو ہم ہیروز میں شمار کر سکیں ۔۔۔۔سوم ۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے ملک کی قومی زبان اردو ہونے کے باوجود اس میں سرکاری و عدالتی زبان اردو نہیں ہے ۔یہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے۔اردو زبان کے نفاذ کے لیے تحریک اردو سرگرم عمل ہے ۔اور بھی کافی شخصیات ہیں ۔

کیا آپ ان افراد کی لسٹ ترتیب دینے میں مدد دے سکتے ہیں اس مقصد کے لیے جنہوں نے زندگی وقف کی ہو۔۔۔۔نوٹ ۔۔۔۔اب تک سابقہ چار عدد تحاریرمیں کم از کم 70 کے قریب ہیروز کے نام دیے جا چکے ہیں ۔اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ان شا اللہ کم و بیش اتنے ہی ہیروز کے مزید نام موجود ہیں ۔جو آنے والی پوسٹوں میں آپ کے سامنے رکھنے جا رہا ہوں ۔۔ایک پوسٹ اس پوسٹ پر ملنے والے سولات کے جوابات سے بھی ترتیب دوں گا ۔۔اس لیے آپ سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ صاحب علم و ادب افراد کو اس پوسٹ پر مینش فرمائیں

hosla.awamifaisla.com
hosla.awamifaisla.com

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.