Pakistan Writers Welfare Association

آپ کا شکریہ ۔ یاسین صدیق حوصلہ رائٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن

54


السلام علیکم ورحمتہ اللہ !اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عید کے رنگ افسانہ نگاری ایونٹ کا اختتام ہو گیا ہے ۔جس کے لیےہم اپنے تمام کرم فرماٶں کے درجہ بدرجہ شکرگزار ہیں ۔تمام حوصلہ ممبران کے شکر گزار ہیں

شکریہ ڈیزائنرز حوصلہ 
شکریہ مبصرین حوصلہ 
شکریہ ایڈمنز حوصلہ 
شکریہ ججز ایونٹ عید کے رنگ 
شکریہ سپانسر ایونٹ 
شکریہ لکھاری خواتین و حضرات

عید کے رنگ کے عنوان سے منعقدہ ایونٹ کی ابتدا سے پہلے ہم نے پوسٹ لگائی کہ حوصلہ کو مستقل ڈیزائنرز ,مبصرین, ججز, کی ایک ایک ٹیم درکار ہے. 60 سے زائد ممبران نے اپنا نام لکھوایا. آج جب ایونٹ کا اختتام ہو چکا ہے تو اللہ کا شکر ہےتقریبا 100افراد نے اس ٹیم کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کیا… 
حوصلہ انتظامیہ ان سب احباب کی شکر گزار ہے… یقین ہے آئندہ بھی ان سب کا ساتھ میسر رہے گا… 
کل 77 بینرز بنائے گے. ….
کل 77 افسانے لگائے گے ..
کل 200مبصرین نے حصہ لیا جن میں سے بہت سے ایسے تھے جنہوں نے ایک دو افسانوں پر تبصرہ کیا… اور 40کے قریب ایسے تھے جو اکثر افسانوں پر تبصرہ کرتے رہے..
صرف لائک کرنے والے اور دل والے آپشن کا استعمال کرنے والوں کو تو ہم نے گنا ہی نہیں خیر ۔اب ان میں سے ونر کون کون ہے، اس کا حتمی فیصلہ کرنا باقی ہے ۔ججز کر رہے ہیں….اس پوسٹ پر بتانا چاہتا ہوں کہ ان تمام مبصرین کے تبصرے شامل کر لیے گئے ہیں نتائج کے لیے ،
لیکن اب جو تبصرہ کریں گے ان کو شامل نہیں کیا جا ئے گا ، کیونکہ رزلٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے… 
اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ تبصرہ نہیں کر سکتے آپ تبصرہ کریں اس کے لئے پن پوسٹ پر جا کر کسی بھی افسانے پر تبصرہ کر سکتے ہیں.. اس پوسٹ پر تمام افسانوں کے لنک دے دیے گئے ہیں … پن پوسٹ بھی چند دن بعد تبدیل ہو جائے گی…..

تمام لکھاری خواتین و حضرات کے ہم شکر گزار ہیں ،اگر آپ صرف افسانوں کے نام ہی پڑھیں تو عید کے درجنوں رنگ نظر آئیں گے. یہ سچ ہے کہ لکھاری معاشرے کے اہم پہلوٶں کی اپنی تحاریر میں بہترین عکاسی کرتے ہیں . کچھ جراح بھی ہوتے ہیں بڑی بے دردی سے نشتر چلاتے ہیں. کچھ الفاظ کے نشے کا انجکشن لگا کر آپریشن کرتے ہیں.. کچھ دھیرے دھیرے زخموں کو کریدتے ہیں.. اس کے علاوہ لکھاری معاشرے کی اصلاح کا کام بھی کرتے ہیں ۔کچھ صاف گو ہوتےہیں چاہے قاری کو برا لگے, کچھ ملفوف الفاظ میں, کچھ ذومعنی انداز میں….. لکھاریوں کا مشاہدہ, مطالعہ, تجربہ ان کی تحریر میں بولتا ہے. ان کا انداز بیاں ہی ان کی اصل پہچان بنتا ہے.. تقریبا تمام لکھاریوں نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے ۔اللہ انہیں کامیابیوں سے نوازے….”مبصرین “ کے بغیر کسی بھی تحریر کی خامی و خوبی سامنے نہیں آتی. ”حوصلہ مبصرین “نے اپنا کردار اتنی خوبی سے نبھایا کہ ……یقین کریں دل تشکر سے لبریز ہے… دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا, ان کی اصلاح کرنا, ان کی ہمت بندھانا, تحریر کی نوک پلک سنوارنا, املا و گرائمر کی غلطیاں نکالنا.. اس کے لئے تحریر کا بہ غور مطالعہ کرنا کہ لکھاری نے خود نہیں کیا ہوتا.. یہ مبصرین کی ہمت ہے, ان کا حوصلہ ہے, اس کا اجر رب العزت کی طرف سے ملے گا جو دوسروں کے لئے انہوں نے اتنا وقت صرف کیا..

یہ ہی سب کچھ میں ججز کے لئے کہنا چاہوں گا. ججز پر ایک اضافی بوجھ اور ذمہ داری عائد ہوتی ہے. انہیں ان باتوں کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے جو عام قاری, لکھاری, مبصر کی نظر سے اوجھل ہوتی ہیں. اور سب سے بڑھ کر کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہونے پائے. اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے حوصلہ کو ایسے ججز کا پینل میسر آیا ہے جو ان سب باتوں کا خیال رکھ کر نتیجہ بنا رہے ہیں..حوصلہ ڈیزائنرز کے شکر گزار ہیں انہوں نے بڑی جانفشانی سے افسانے کے مطابق تصویر کی تلاش اور رنگوں کو ملا خوبصورت, جاذب نظر بینرز بنائے اس پر تحریر لکھنا اور وہ بھی موبائل ایپ سے کرنا انتہائی محنت طلب ہے ۔ جو ان کے خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہے.حوصلہ سپانسر, حوصلہ ایڈمنز, حوصلہ انتظامیہ, حوصلہ ٹیم و ممبران سب کے لئے دلی دعائیں, شکر یہ, خلوص…… اللہ آپ اب کو خوشیاں دے اور خوشیاں بانٹنے کی توفیق دے…ہم سب ادب سے محبت کرنے والے ہیں. ادب سے حقیقی محبت ادیب سے محبت ہے. ہم کو اپنے عہد کے ادباء کی قدر دانی کرنے میں کسی بخل سے کام نہیں لینا چاہیے…حوصلہ رائٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مقصد ہی ادباء کی سچی قدر دانی و حوصلہ افزائی ہے… 
ہم سمجھتے ہیں اس کے لئے وقت و الفاظ صرف کرنے کے ساتھ ساتھ مالی امداد کا سلسلہ شروع کریں. جس کی کئی ایک صورتیں ہو سکتی ہیں..

حوصلہ مجلہ جس میں انعام یافتہ تحریروں کی اشاعت …
حوصلہ کتاب گھر جس میں ملنے والی کتابیں بطور انعام دی جاتی ہیں.. 
حوصلہ کی ممبر شپ جس سے بہترین کتابیں خرید کر ممبران تک پہنچانا جس سے لکھاری کو فائدہ ہو… 
حوصلہ سپانسرز ہر مقابلہ میں انعامات دینا… 
ہم. چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ ادب و ادیب کی خدمت کر سکیں.. اس کے لئے آپ سب کے ساتھ کی ضرورت ہے.. 
دعا گو 
دعا جو 
منتظم یاسین صدیق 
حوصلہ رائٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن

1 تبصرہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.